اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان اور سری لنکاکے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

کرکٹ ورلڈکپ 2019میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ برسٹل میں موسلا دھار بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہو سکا۔ جس کے بعد آئی سی سی کی جانب سے دونوں ٹیموں کو 1.1 پوائنٹ دیدیا گیا۔ اس سے قبل سارا دن بارش رہی تاہم متعدد بار امپائر گراؤنڈز کا معائنہ کرنے کے لیے آتے رہے تاہم گراؤنڈز گیلا ہونے کے باعث میچ نہ ہو سکا۔المی کرکٹ کپ میں پاکستان نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں، قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز سے شکست جبکہ انگلینڈ کے خلاف کامیابی ملی۔ سری لنکا کے ساتھ میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس اور لنکن ٹائیگر کے تین تین پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ پاکستان اپنا اگلا میچ 12 جون کو آسٹریلیا کیساتھ کھیلے گا۔