اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی عوام اور ملکی مسائل کیلئے مل کر چلنے کو تیار ہیں

لاہور میںپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماء اسلم گل کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاپاکستان پیپلزپارٹی نظریاتی جماعت ہے، ڈرنے والی نہیں، ہم یو ٹرن نہیں لیتے، ہماری قیادت اور کارکن پھانسیاں قبول کرتے ہیں لیکن نظریے پر مفاہمت نہیں کرتے، 18 ویں ترمیم کو پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت نے پاس کیا، جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ مسنگ پرسنز سمیت دیگر امور پربھی نہیں جھکیں گے۔ ملٹری کورٹس کے حوالے سے مؤقف تبدیل نہیں ہو گا۔ چیئرمین نیب کیخلاف سازش کی گئی، حکومت کا دباؤ سیاسی جماعت نہیں، عدلیہ پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں، آصف زرداری اگر جیل میں ہوں گے تو تحریک انصاف کا بجٹ پاس کیسے ہو سکتا ہے، پہلے بھی ایسے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔ ہر ادارے کو دھونس اور دھاندلی کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اگر پارلیمنٹ کو اسی طرح چلایا گیا تو آمر اور نئے پاکستان میں کیا فرق ہے۔ جمہوری حقوق پر حملے ہو رہے ہیں۔ مریم نواز نے لنچ کی دعوت دی ہے جسے قبول کیا ہے جلد ان سے ملاقات ہو گی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھاکہ میں شہید بینظیر بھٹو، آصف علی زرداری اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے پر قائم ہوں۔ پی ٹی ایم کے معاملے پر ہیومن رائٹس کی بات کر رہا ہوں۔ میں کہتا ہوں انہیں عدالت میں موقف بیان کرنے دیا جائے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان الگ الگ نظریہ اور منشور ہے تاہم عوام اور ملکی مسائل کیلئے مل کر چلنے کیلئے تیار ہیں۔ ملکی مسائل زیادہ ہیں، کوئی پارٹی تنہا ملکی مسائل حل نہیں کر سکتی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ ملک کےوزیراعظم کوسفارتی آداب کابھی علم نہیں، چوروں اورڈاکوؤں کیلئےایمنسٹی اسکیمزلائی جاتی ہیں، پاکستان کے عوام ، کسانوں اور مزدوروں کیلئےکوئی اسکیم نہیں۔ پاکستان کےعوام بہادرہیں،ہم سب مل کرملک کیلئےجدوجہدکریں گے ، پنجاب کانوجوان حکومت کی معاشی دہشت گردی کابوجھ اٹھائے گا، معاشی صورتحال پر پیپلزپارٹی کاآوازبلندکرناحق ہے، عوام اور پیپلزپارٹی معاشی دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔انھوں نے مزید کہا پہلےبھی کہاتھاعوام دشمن بجٹ پیش کیاگیاتوہم سڑکوں پرنکلیں گے، آصف زرداری کوبجٹ سےایک دن پہلےگرفتارکیاگیا، ہمارے پاس موقع تھا آصف زرداری کی گرفتاری پرایوان کابائیکاٹ کرتے، عوام دشمن بجٹ ملک کی معاشی خودکشی ہے۔