ڈالر کے پرَ کٹنے لگے،انٹر بینک میں ڈالر سستا

امریکن ڈالر کی قدرمیں کئی روز مسلسل اضافے کے بعد اب اس میں کمی واقع ہو نا شروع ہو ئی ہے، روپے کے مقابلے انٹربینک مارکیٹ میں‌ ڈالر 3 روپے 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ‌ میں‌ 1 روپے سستا ہو گیا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 311 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر دباو کا شکار رہا۔ انٹربینک میں 3 روپے 5 پیسے کمی کے بعد ڈالر 161 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا، جو گزشتہ روز 164 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہو کر 163 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، 311 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔