اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسلام آباد پولیس کی ایک اور بڑی کامیاب کاروائی ،11سالہ اغواء شدہ بچے کو بازیاب کروا کے والدین کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد (محمد جابر) 11سالہ بچے محمد عبداللہ کے والد نے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان سے ملاقات کی، اس موقع پر بچے کے والد کے علاوہ ایس پی صدر ملک نعیم اقبال،ایس ایچ او رمنا قیصر نیاز گیلانی اور ان کی ٹیم بھی ہمراہ تھی آئی جی اسلام آباد نے بچے کے سر پر شفقت بھرا ہاتھ پھیرا،بچے کے والد نے پولیس کے مکمل تعاون اور بروقت کاروائی کر کے بچے کو بازیاب کرانے پر آئی جی اسلام آباد اور پولیس کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا آج تھانہ رمنا کی اس کاروائی نے پوری اسلام آباد پولیس کا سر فخر سے بلند کیا صحیح معنوں میں پولیس کو اسی طرح کی کارکردگی دکھانی چاہیے،پولیس کا اولین فرض ہے کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جائے .بچے کو گھریلو ملازم نے تاوان کے لیے سیکٹر جی الیون ون سے اغواءکیا تھا،ایس ایچ اوتھانہ رمنا قیصر نیاز گیلانی اور ان کی ٹیم نے جیو فینسنگ کے ذریعے نوشہروفیرز کے تھانہ کھنڈیارو کے علاقے سے بازیاب کروایاتھا،آخر میں آئی جی اسلام آباد نے ایس ایچ او رمنا اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر کلاس ون سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا