اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک کے 22 بڑے شہروں کے لیے جائیداد کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (محمد جابر) ایف بی آر نے بائیس شہروں میں جائیداد کی قیمتوں میں اوسطاً 20 سے 25 فی صد اضافہ تجویز کیا ہے، جائیداد کی ایف بی آر قیمتیں یکم جولائی سے مارکیٹ ویلیو کی 85 فی صد ہو جائیں گی، ایف بی آر نے جائیداد کی قیمتوں پر یہ نظر ثانی 5 ماہ کے لیے کی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، جھنگ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، جہلم، ملتان، سکھر، حیدر آباد، مردان، ایبٹ آباد کے لیے جائیداد کی ویلیو بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ کراچی کے لیے رہایشی جائیداد کی قیمتوں میں 54 فی صد تک اضافہ، کمرشل جائیداد کی قیمتوں میں 67 فی صد تک اضافہ جب کہ جائیداد کی قیمتوں کی 11 کیٹگریز برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ رہایشی، کمرشل، صنعتی، تعمیر، غیر تعمیر جائیدادوں کے لیے قیمتوں کا تعین ہوگا، کیٹگری اے 1، رہایشی جائیداد کی قیمت میں 57 ہزار روپے فی مربع گز اضافہ، کمرشل جائیداد کی قیمت میں ایک لاکھ 39 ہزار فی مربع گز اضافہ، اوپن رہایشی پلاٹ کی فی مربع گز قیمت میں 38 ہزار روپے اضافے کی تجویز پیش کی گئی۔ رہایشی بلڈ اپ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت میں 57 ہزار روپے اضافہ، کمرشل اوپن پلاٹ کی فی مربع گز قیمت میں 80 ہزار روپے اضافہ، کمرشل بلڈ اپ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت میں ایک لاکھ 39 ہزار اضافہ، کیٹگری ون میں رہایشی جائیداد میں 23 ہزار 600 روپے فی مربع گز اضافہ تجویز کیا گیا۔ کیٹگری 2 میں رہایشی جائیداد میں 10 ہزار روپے فی مربع گز اضافہ، کیٹگری 3 میں رہایشی جائیداد میں 6 ہزار 800 روپے فی مربع گز اضافہ، کیٹگری 4 میں رہایشی جائیداد میں 9 ہزار 800 روپے فی مربع گز اضافہ، کیٹگری 5 میں رہایشی جائیداد میں 4 ہزار 200 روپے فی مربع گز اضافہ، کیٹگری 6 میں رہایشی جائیداد کی قیمتوں میں 3400 روپے فی مربع گز اضافہ تجویز کیا گیا۔ جب کہ کیٹگری 7 میں رہایشی جائیداد میں 16 ہزار 400 روپے فی مربع گز اضافہ، کیٹگری 8 میں رہایشی جائیداد میں 6 ہزار 800 روپے فی مربع گز اضافہ، کیٹگری 9 میں رہایشی جائیداد کی قیمتوں میں 15 ہزار روپے مربع گز اور کیٹگری 10 میں رہایشی جائیداد میں 14 ہزار روپے فی مربع گز اضافہ تجویز کیا گیا۔