اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر انشاء اللہ بھارت کا قبرستان بن کر رہے گا

مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چودھری اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی من مانی اور ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔چودھری شجاعت حسین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں کی دھجیاں اڑانے پر بھارت کے خلاف خاموش تماشائی نہ رہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو فوری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر انشاء اللہ بھارت کا قبرستان بن کر رہے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ق بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔