مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ، وزیر اعظم نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف خصوصی ٹیم تشکیل دے دی.  وزیر اعظم نے کشمیر میں‌ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق 7 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، جو قانونی، سیاسی، سفارتی معاملات پرکام کرے گی. اس خصوصی ٹیم میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری خارجہ شامل ہوں‌ گے، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی ایم او بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے. سفارتی معاملات پر کام کرنے والی اس خصوصی ٹیم میں وزیراعظم کے خصوصی سفیر احمر بلال صوفی بھی شامل ہیں.خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام سےامن کو خطرہ ہے،روایتی جنگ بھی ہوسکتی ہے۔بھارت نےکچھ کیا تو ہم بھرپورجواب دیں گے. یاد رہے کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، اجلاس میں طے کیا گیا کہ پاک فوج ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ پاکستانی حکومت کی جانب سےکشمیرمیں بھارتی اقدام کومستردکرنےکی حمایت بھی کی گئی۔