اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت کی حرکت نے پورے خطے کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز  پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نےکشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا کر کلسٹر بم استعمال کیا. ان خیالات انھوں‌ نےکشمیر کے ایشو  پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے مشترکہ اجلاس بلانے پر صدرمملکت کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیر میں تعلیمی ادارے، موبائل فون سروسز  بند کر دیں، کشمیر میں بی جے پی کے اتحادی سابق وزرائے اعلیٰ کو بھی گرفتار کیا، مودی کا یہ عمل بھارت کے بنیادی خیال کے خلاف ہے، مودی کا عمل کشمیریوں کو اپنی ہی زمین پر اقلیتوں میں تبدیل کرنے کی سازش ہے. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کی حرکت نے پورے خطے کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، نریندر مودی آگ سے کھیل رہا ہے، کشمیریوں کے ساتھ خون اور روح کا رشتہ ہے، بھارت نے یک طرفہ طور  پر غیر آئینی غیرقانونی طورپر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کی۔ کشمیری مدد کے لئے پکار رہے ہیں، ہم خاموش نہیں رہ سکتے، کشمیر کی صورت حال پر  پاکستان کے وزیراعظم کو کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، مودی شدت پسند اور انتہا پسند ہے، اس کے ہاتھ خون میں رنگے ہوئے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ گجرات کا قصائی آج بھارت کا وزیراعظم بنا بیٹھا ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ مودی کے دوبارہ منتخب ہونے پر مسئلہ کشمیر کے حل کی امید رکھی جائے، پاکستان یو این میں آواز اٹھاتا رہے، او آئی سی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، اقوام متحدہ کی قرارداد کےتحت کشمیر متنازع علاقہ ہے، پاکستان وزرائے خارجہ کی سطح پر او آئی سی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرے، حکومت انکوائری کمیشن کے لئے سلامتی کونسل میں معاملہ اٹھائے. بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کو وزیرخارجہ بنائیں، تو شاید وہ معاملہ بہترطریقےسے چلا سکے، ہماری حکومت ہوتی تو صرف ٹوئٹ کرتے تو خان صاحب ہمارے ساتھ کیا کرتے، عمران خان سے گزارش ہے بھرپورجذبے سے کشمیر کاز پر کام کریں.