اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ن لیگی حکومت کا کارنامہ، اپنےدورِ حکومت میں منافع بخش ادارے خسارے میں پہنچا دیے

2017ء میں سرکاری اداروں کے نقصانات اور منافع کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق سرکاری اداروں کے نقصانات 17-2016ء میں بڑھ کر 191 ارب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق 16-2015ء میں ان اداروں کے نقصانات 44 ارب 70 کروڑ روپے تھے جبکہ ریاست کے ملکیتی ادارے 15-2014ء تک 52 ارب روپے منافع میں تھے۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خسارہ پی آئی اے، ریلویز اور این ایچ اے کو ہوا۔ پاکستان ریلوے کے نقصانات 40 ارب 70 کروڑ ہوگئے جبکہ پی آئی اے کے مجموعی نقصانات 39 ارب 50 کروڑ تک پہنچ گئے۔اس کے علاوہ لیسکو کے 37 ارب 30 کروڑ، حیسکو 27 ارب 30 کروڑ، پیسکو 19 ارب 37 کروڑ، کیسکو 18 ارب 70 کروڑ، میپکو 17 ارب 93 کروڑ اور پاکستان سٹیل ملز کے نقصانات 14 ارب 85 کروڑ 20 لاکھ رہے۔
منافع بخش اداروں میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور پی ایس او سرفہرست ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ریاست کے ملکیتی اداروں کی تعداد 197 سے بڑھ کر 204 ہو گئی۔اداروں کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 14.5 ٹریلین سے بڑھ کر 17.1 ٹریلین ہوگئی۔ ریاست کے زیر انتظام اداروں کے مجموعی اثاثوں میں اضافے کا تناسب 20 فیصد رہا۔