اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,316FansLike
9,993FollowersFollow
565,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کرفیو کے باوجودکشمیریوں کا بھارت کیخلاف احتجاج ، پاکستان سے رشتہ کیا ”لا الہ الا اللہ“ کے نعرے

مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر بھارت کیخلاف احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، وادی کی فضاؤں میں پاکستان سے رشتہ کیا ”لا الہ الا اللہ“ کے نعرے بلند کر دیے۔حریت رہنماؤں نے جمعہ کی نماز کے بعد بھارت کے غاصبانہ قصبے کیخلاف بھرپور احتجاج کی کال دیتے ہوئے تمام کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے کی اپیل کی تھی جس پر لبیک کرتے ہوئے ہزاروں کشمیری مرد، خواتین، بزرگ اور بچے سڑکوں پر آ گئے۔

کشمیری عوام نے مکمل کرفیوکے باوجود سرینگر میں بھرپور اور پرامن احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ آزادی کیلئے آخری سانس تک لڑیں گے۔ طاقت کے سامنے کشمیری جھکے ہیں نہ ہی کبھی جھکیں گے۔ امن سے رہنا چاہتے ہیں لیکن بھارت ہمیں جھکانا چاہتا ہے۔ کشمیری خواتین نے پاکستان کے پرچم اٹھا کر ریلی میں شرکت کی۔