اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,297FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈیرہ اسماعیل خان : دہشت گردوں کاپولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب دہشت گردوں نے درازندہ موڑ پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر مختلف سمتوں سے حملہ کیا۔پولیس کی بھر پور جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے تاہم فائرنگ کے تبادلے میں قریب واقع پیٹرول پمپ کا نجی سیکیورٹی گارڈ موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 ملازم سمیع اور پیر محمد جب کہ مسافر کوچ کا کنڈکٹر بنگلو خان زخمی ہوگئے۔ جاں بحق گارڈ کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سمیع زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ پیر محمد اور بنگلو خان زیر علاج ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس چیک پر حملے کے لیے دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر آئے تھے اور ان کی تعداد 8 تھی۔ واقعے کے بعد سب ڈویژن درازندہ میں ناکہ بندی کر دی ہے جب کہ پہاڑی راستوں پر بھی پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔