اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,774FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان کشمیر کے لیےہر حد اور ہر سطح تک جائےگا

قوم سے اپنےخطاب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہاکہ پاکستان کا ’’کشمیرپالیسی‘‘پرفیصلےکاوقت آگیاہے، آج ساری قوم کو اعتمادمیں لینےکاوقت ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کی بات کرتےہیں، بھارت کوئی اوربات شروع کردیتاہے، اگر آج ہمارےساتھ کوئی نہیں کھڑا، تو مایوس ہونےکی ضرورت نہیں، جو آج ہمارےساتھ نہیں ہیں، وہ کل ہمارےساتھ ہوں گے، پاکستا ن کشمیر کے لیےہر حد اور ہر سطح تک جائےگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ محسوس کرے، مسئلہ ایٹمی جنگ کی طرف چلاگیا، تو جیت کسی کی نہیں ہوگی، ایٹمی جنگ کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے، سوا ارب مسلمان اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنےکے بعد پہلی کوشش ملک میں امن کا قیام تھا، پاکستان اوربھارت کےمسائل مشترکہ ہیں، ہماری کوشش تھی سب کےساتھ اچھےاوردوستانہ تعلقات ہوں۔افغان عمل کے لئے بھرپورکوشش کی اور مثبت پیش رفت ہوئی، بھارت سےکہا آپ ایک قدم آگے بڑھیں گے ہم دو بڑھیں گے، بھارت کو پیش کش کی کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل ہو گا، مذاکرات کی بات کرتے ہیں، بھارت کوئی اوربات کرتا ہے، بھارت پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگانے کے بہانےڈھونڈتا رہا، بی جے پی نے انتخابات کےدوران پاکستان مخالف مہم چلائی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے پلوامہ واقعےکا الزام بھی پاکستان پر لگایا، بھارت نے پاکستان کو بینک کرپٹ کرنےکی پوری کوشش کی، ہم پرامن قوم ہیں، اپنے مسائل سیاسی طریقےسے حل کرتے ہیں، ایف اےٹی ایف پربھارتی کوشش سےلگا، یہ کسی اور ایجنڈے پر ہیں، 5 اگست کے بعد کشمیر میں اضافی فوج بھجوا کر کشمیرکو بھارت کاحصہ بنانےکی کوشش کی، بھارت نے اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی کی، 5 اگست کوپیغام دیاگیا کہ بھارت صرف ہندوؤں کا ہے۔آرایس ایس نظریہ یہ ہےکہ بھارت میں ہندوراج کاوقت آگیاہے، آر ایس ایس کا نظریہ لوگوں کوقتل عام پر اکساتا ہے، آرایس ایس کانظریہ مسلمانوں سےنفرت کرناہے، ہمارانظریہ قرآن پاک اور حضرت محمدﷺکی سُنت سےمتاثرہے، آر ایس ایس کان ظریہ اقلیتوں کے ساتھ ظلم وستم کر تا ہے، اسلام اقلیتوں کو بے مثال تحفظ دیتاہے .مودی نے تکبر میں آ کر غلطی کی، جس کے باعث کشمیریوں کوآزادی لینےکاتاریخی موقع مل گیا۔