اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کیلیفورنیا کے ساحل پر ایک کشتی میں آگ لگنے سے8جانبحق

کیلیفورنیا کے ساحل پر کشتی پر آگ اس وقت لگی جب وہ سنٹاکروز جزیرے سے چند میٹر کے فاصلے پر لنگر انداز ہوئی تھی، آگ لگنے کے وقت کشتی میں 39 افراد سوار تھے۔
امریکی حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث کشتی تباہ ہوچکی ہے، حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دیگر مسافروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔کوسٹ گارڈ کی سیکٹر کمانڈر کیپٹن مونیکا روچسٹر کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ سروسز کو ساڑھے تین بجے مقامی وقت کے مطابق ہنگامی مے ڈے کال سنائی دی جس میں کہا گیا تھا کہ کشتی کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

کیپٹن مونیکا روچسٹر کے مطابق کشتی میں حفاظتی ضوابط کی مکمل تعمیل کی گئی تھی اور اس سے قبل اس کے متعلق کسی خلاف ورزی کی شکایت نہیں تھی۔