اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مقبوضہ وادی میںکرفیوکا آج 30 واں روز

مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا آج 30 واں روز ہے، مظلوم کشمیری گھروں میں محصور ہیں، کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئیں، ادویات کی قلت کا سامنا ہے، مسلسل ایک ماہ کے کرفیو سے زندگی عذاب بن گئی، سری نگر سمیت تمام بڑوں شہروں میں جگہ جگہ بھارتی فوج دندنا رہی ہیں۔
کرفیو، لاک ڈاؤن، جگہ جگہ قابض فوج کے باعث پوری وادی قید خانہ بن چکی ہے۔ سری نگر کے میئر جنید اعظم مٹو بھی بھارتی اقدامات پر پھٹ پڑے اور کہا ساری سیاسی قیادت نظر بند ہے، دلی سے سری نگر واپس جانے پر انہیں بھی حراست میں لے لیا جائے گا۔
سری نگر کے مئیر نے کہا بہت بڑی حقیت ہے کہ موبائل فون سروس کام نہیں کر رہی ہے، انٹرنیٹ بند ہے، ڈائلسز کے مریض ہیں، لوگوں کو کیموتھراپی کی ضرورت ہے، وہاں پر حاملہ خواتین مشکلات کا شکار ہیں، یہ بالکل غیر حقیقی ہے کہ کوئی بھی کہے کہ صورت حال معمول کے مطابق ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا وادی یہی کچھ جاری رہا تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔