اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یورپی یونین کی عدالت کاحماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے انکار

انسانی حقوق کے مندوب خالد الشولی نے ایک بیان میں بتایا کہ لکسمبرگ کی ایک ابتدائی عدالت میں حماس کے حق میں فیصلہ صادر کیا گیا ہے،4 ستمبر کو عدالت میں حماس سے متعلق کیس کی اعلانیہ سماعت کے موقع پر عدالت نے کہا کہ حماس اور اس کے عسکری ونگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا نامناسب ہے۔
عدالت یورپی یونین کے اس اقدام اور جماعت کو دہشت گرد قرار دینے کے تمام صدارتی اور حکومتی احکامات کو کالعدم قرار دیتی ہے۔
خیال رہے کہ یورپی عدالت نے 2018ءکے کیس نمبر 475، 1084، ایگزیکٹو آرڈر نمبر 468 اور 1071 کو بنیاد بنا کر حماس اور القسام بریگیڈ کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالنے کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئے فیصلے کا 17 دسمبر 2014ءکے اس فیصلے کے ساتھ تعلق نہیں جس میں یورپی عدالت کی طرف سے حماس کو دہشت گرد قرار دینے کے اقدام کی توثیق کی تھی۔

حماس کی طرف سے یورپی یونین میں شامل ممالک کی طرف سے جماعت کو دہشت گرد قرار دینے کے اقدام کو مختلف عدالتوں میں چیلنج کیا تھا۔