اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

واقعہ کربلا کی یاد میں یومِ عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

سخت ترین مصائب کا سامنا کر نے کے باوجود حق اور سچ کا پرچم تھامے ہوئے اپنی اور اپنے رفقا کی جان کا نذرانہ پیش کر نے والے نواسہ رسول کی یاد میں یومِ عاشور (10 محرم الحرام) انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ملک کے مختلف علاقوں میں سخت سیکیورٹی میں ماتمی جلوس نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں عزادار ماتم کرتے ہوئے شہدائے کربلا پر ڈھائے گئے مظالم کو یاد کررہے ہیں اور جلوس کے اختتام پر مجالس برپا کی جائیں گی۔ ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جبکہ متعدد شہروں میں جلوس کے راستوں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ملک بھر میں عاشورہ کے سلسلے میں سیکیورٹی خصوصی طور پر ہائی الرٹ رکھی گئی ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے جوانوں نے سیکیورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے ہیں۔