اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,297FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فلپائنی صدر کا عوام کو کرپٹ سرکاری ملازمین کو گولی مارنے کا حکم

فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے عوام کو اجازت دی ہے کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کو گولی مار دیں جو رشوت لیتے ہوں اور کرپشن میں ملوث ہوں تاہم انہیں قتل نہ کریں، صرف زخمی کر دیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر نے عوام نے سے کہا ہے کہ احتیاط سے کام لیتے ہوئے راشی اور بدعنوان افسر کو گولی مار کر زخمی کرنا ہے کیونکہ اس کی ہلاکت کی صورت میں ملکی قوانین مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ میں قتل کرنے والے کو معاف کر دوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس، فیس کی ادائیگی کے معاملے میں یا کوئی سرٹیفکیٹ یا دستاویز بنوانے کے لیے اگر کوئی سرکاری ملازم آپ سے رشوت طلب کرے تو ہتھیار ہونے کی صورت میں آپ اسے گولی مار سکتے ہیں۔ سخت گیر فلپائنی صدر نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ اس اقدام پر عوام کو جیل نہیں جانے دیں گے، آپ کو صرف جسمانی سزا ملے گی۔