اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کی تیاریاں مکمل

برطانوی شاہی جوڑا آئندہ ماہ 14 سے 18 اکتوبر کے درمیان پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دورے سے پہلے شاہی جوڑا 2 اکتوبر کو آغا خان سینٹر کی تقریب میں شرکت کرے گا۔برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کیلئے تیاریوں کو آخری شکل دیدی گئی ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ نے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کے بارے میں اہم انتظامات کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں معزز مہمانوں کو صدر اور وزیراعظم کے یکساں پروٹوکول دیا جائیگا اور سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔

برطانوی شاہی محل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی جوڑا اگلے ماہ چودہ سے اٹھارہ اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس بات کا اعلان کینسینگٹن پیلس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کیا۔
شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ اس سے قبل ملکہ برطانیہ 1997ء میں جبکہ شہزادہ چارلس اورکامیلا 2006ء میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ شہزادے ولیم کی والدہ شہزادی ڈیانا بھی متعدد بار پاکستان آ چکی ہیں۔