اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری مسترد کردی

حکومت نے اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری مسترد کردی ہے اور اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی، تاہم وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ستمبر کے وسط میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے رجحان کی وجہ سے قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
قبل ازیں اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی تھی۔اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 23 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 41 پیسے سستا کرنے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔