اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

معاشی صورتحال میں بہتری حکومتی معاشی ٹیم کی کامیابی ہے

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سال میں معاشی صورتحال میں بہتری معاشی ٹیم کی کامیابی ہے، برآمدات میں 5.9 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 18.5 فیصد کمی ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی بہتری سے متعلقاپنے ٹویٹر پیغام میں ان کاکہناہےکہ جاری خسارے میں کمی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 111.5 فیصد اضافہ ہوا، بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ جاری ہے۔

ان کامزید کہنا تھاکہ ستمبر 2019 میں ترسیلات زر میں 17.6 فیصد اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 41 ماہ کی کم ترین سطح پرآگیا۔ وزیراعظم نے زرمبادلہ اور برآمدات میں اضافہ کے اعداد و شمار ٹویٹ کئے۔