اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پوری دنیامیں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے

کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کے عظیم شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں۔
13 جولائی 1931 کو سرینگر سینٹرل جیل میں قید کشمیری نوجوا ن عبدالقدیر کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت تھی۔ اس موقع پر ہزاروں کشمیری جیل کے باہر جمع ہو گئے، نماز ظہر کے وقت ایک کشمیری نوجوان نے آذان کی صدا بلند کی تو ڈوگرہ سپاہی نے گولی مار کر اسے شہید کر دیا۔
توحید کے پروانوں نے وہیں سے آذان کو آگے بڑھایا تو ڈوگرہ سپاہی بھی گولیاں برساتے رہے، ایک کے بعد ایک جوان جام شہادت نوش کرتا گیا لیکن آذان گونجتی رہی اور یوں 22 کشمیریوں نے اپنی جان دیکر آذان مکمل کی۔

اس دن کی مناسبت سے پاکستان کی مسلح افواج نے بھی شہدائے کشمیر کو زبردست سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ میں کہا گیا کہ یوم شہدائے کشمیر، آزادی کے لئے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔