فلپائن: بم دھماکے، دس افراد ہلاک

فلپائن کے جنوب میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ یہ دھماکے جولو جزیرے پر ہوئے، جہاں ملکی افواج ابوسیاف نامی جہادی گروپ کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر فوجی ہیں۔ گزشتہ چند عشروں سے فلپائن کے جنوب میں باغی مسلم گروپوں اور حکومتی دستوں کے مابین لڑائی کے نتیجے میں ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔