اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

طالبان کا حملہ، افغان کمانڈوز سمیت تین ہلاک، 41 زخمی

افغان وزارت دفاع کے مطابق شمالی صوبے بلخ میں فوجی کمانڈوز پر ایک حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور اکتالیس زخمی ہو گئے ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق اس حملے میں کمانڈو فورس کے دو اہلکار ہلاک، چھ زخمی ہوگئے جبکہ باقی تمام متاثرین عام شہری ہیں۔ فوجی کمانڈوز پر یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے، جب افغان طالبان کا ایک اعلی سطحی وفد پاکستانی حکام سے بات چیت کے لیے اسلام آباد کے دورے پر ہے۔