اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,193FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آصف زرداری کی سپریم کورٹ میں اپیل منظور

اسلام آباد ـ(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کے کیس میں رجسٹرار آفس کے خلاف آصف زرداری کی اپیل منظور کرلی۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق صدر کی اپیل کی سماعت کی۔دورانِ سماعت آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کے سیکشن 16 اے کے تحت درخواست دائر کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا قانونی حق ہے کہ ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کی درخواست دیں، رجسٹرار آفس نے درخواست مسترد کر دی جس کے بعد نظرِ ثانی کی درخواست دائر کی ہے۔آصف زرداری نے رجسٹرار آفس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیاجسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ آپ نئی درخواست دائر کریں جس کو مقرر کر دیں گے، وفاق سے نہیں صوبے سے دوسرے صوبے میں ریفرنسز منتقل کرنے کا معاملہ ہے، فاروق ایچ نائیک صاحب کیس کی تیاری کر کے آئیے گا۔فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ رجسٹرار کو درخواستوں پر اعتراضات عائد کرنے کا اختیار نہیں، مقدمات منتقلی کی درخواست نیب قانون کے تحت دائر کی، دراخواست کو قابلِ سماعت قرار دینا، نہ دینا عدالت کا اختیار ہے۔جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مقدمات اسلام آباد میں دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالتی حکم کے وقت ریفرنس دائر نہیں ہوئے تھے۔سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے زیر التوا ریفرنسز کراچی منتقل کرنے پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرلیا ہے۔آصف زرداری نے اپنے خلاف زیر التوا ریفرنسز کی کراچی منتقلی کے معاملے پر رجسٹرار آفس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔سابق صدر کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کا 10 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔