اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گلوکار علی ظفر کی مداحوں کے ساتھ اپنی نئی پینٹنگ کی شیئر نگ،چھپا پیغام

کراچی (آن لائن )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے اس پینٹنگ کو شیئر کیا۔علی ظفر نے بتایا کہ انھوں نے اس پینٹنگ کو ’آف گیٹارز اینڈ گنز‘ کا نام دیا ہے۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ پینٹنگ اس وقت تیار کی گئی تھی جب دہشتگردی نے ہماری میوزک سین کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ اپنے اس پیغام میں علی ظفر نے آرٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اداکار و گلوکار کی اس پینٹنگ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انھوں نے گیٹار اور موسیقی سے متعلق علامات اور پھر تخریب کاری و دہشتگردی میں استعمال ہونے والی ایمونیشنز بنائیں۔اس پینٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ انھوں نے موسیقی اور دہشتگردی کا خوبصورت انداز میں موازنہ کرنے کی کوشش کی۔پینٹنگ کی ایک اور خصوصیت ہے کہ اس میں اس ترتیب سے تمام اشکال بنائی گئی ہیں کہ دیکھنے والے کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کا عکس نیچے موجود ہے۔