اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

یوٹیوبر شا ہ ویر جعفری کی مشہور ڈیزائنر نے عائشہ بیگ سے منگنی

یو کے (آن لائن )معروف برطانوی نژاد پاکستانی یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کے بعد دوستوں کے لیے ایک اہم پیغام شیئر کیا گیا ہے۔شاہ ویر جعفری کی گزشتہ ہفتے عائشہ بیگ نامی لڑکی سے منگنی ہوئی، منگنی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں انسٹاگرام صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔27 سالہ شاہ ویر جعفری پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی اپنی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور اُن کے ویلاگز کو بھی عوام کی جانب سے خوب پذیرائی ملتی ہے، شاہ ویر جعفری کی حس مزاح کو اُن کے مداحوں خوب سراہتے ہیں۔شاہ ویر جعفری کی نئی انسٹا گرام پوسٹ پر اُنہیں مداحوں اور فالوورزکی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور اُن کی اس پوسٹ پر اب تک ہزاروں لائیکس اور اُن کے فیصلے پر تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں۔شاہ ویر جعفری کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں، شاہویر جعفری ایک تصویر میں اپنی منگیتر کا ہاتھ تھامے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ ایک کار میں بیٹھے اپنے دوست کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شاہ ویرجعفری نے منگنی کر لی تھی، شاہویر کی منگیتر عائشہ بیگ پیشے کے اعتبار سے ڈیزائنر ہیں۔