اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ہم پاکستان کی حکومت کی طرف سے لیے گئے اقدامات پر خوش ہیں ،سری لنکن ہائی کمشنر

لاہور (آن لائن )چند روز قبل سیالکوٹ میں ہونے والے اندہناک واقعہ کے بعد سری لنکن ہائی کمشنر نے اپنا بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے ،ہم پاکستان کی حکومت کی طرف سے لیے گئے اقدامات پر خوش ہیں ، ہم دیکھ رہے ہیں کہ بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا گیاہے ، پاکستان اور سری لنکا کے سوشل، ڈیفنس اور تجارتی تعلقات ہیں، اس واقعہ سے ہمارے تعلقات پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے ، آج شہری کی میت واپس بھی دی گئی ہے ، یقین دلاتاہوں کہ یہ واقعہ ہمارے تعلقات پر اثرانداز نہیں ہو گا ، ہم دوست ہیں اور دوست رہیں گے ۔ سیالکوٹ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے سری لنکن شہری کی میت کو واپس ملک بھیج دیا گیاہے ، اس موقع پر ایئر پورٹ پر وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے ۔