جسم فروشی کا اڈہ چلانے کا الزام ،پاکستانی شہری گرفتار

ریاض (آن لائن ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں غیر ملکی ملازمائوں سے مکرہ دھندہ کروانے کے الزام میں ایک پاکستانی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ۔اس سے قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کفیلوں سے بھاگ کر آنے والی ملازمائیں ایک فلیٹ میں موجود تھیں اور وہ قابل اعتراض حرکات بھی کر رہی تھیں۔پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزم کو انسانی اسمگلنگ کے جرائم کے انسداد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں اس قانون کی دفعہ 4 کے تحت کیس چلے گا جس کی سزا 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے تک ہوسکتی ہے،ملزم کو انسانی اسمگلنگ کی عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔