اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

احسن خان اور نیلم منیر کی نئی فلم چکر عیدالفطر پر ریلیز ہو گی

اسلام آباد ( آن لائن ) احسن خان اور نیلم منیر کی نئی فلم چکر عیدالفطر پر ریلیز ہو گی،یاسر نواز اور ان کی اہلیہ کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم چکر کا ٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم کے نمایاں کرداروں میں احسن خان ،نیلم منیر اور فلم کے پروڈیوسر یاسر نواز شامل ہیں اس کے علاوہ فیروز خان اور ماورا حسین کی انٹری بھی فلم میں متوقع ہے۔ ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر فلم کی پہلی جھلک کا کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اس کمرشل فلم کو بہت محنت کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ 2 سال سے جاری تھی جبکہ کرونا کے باعث فلم آخری مراحل میں تاخیر کا شکار ہوئی۔ فلم رواں سال چھوٹی عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔کمرشل فلم چکر ایکشن ،تھرل ،ڈرامہ اور سسپنس سے بھرپور ہے ۔