اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

میاں چنوں :قرآن پاک کی بے حرمتی کے کیس میں مزید 10 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور(آن لائن ) ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزمان کو تفتیش اور شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا جس کے بعد گرفتار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 112 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے منگل کو میاں چنوں لنچنگ کیس میں مزید 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جس میں ہجوم نے قرآن پاک کے اوراق جلانے کے الزام میں ذہنی معذور شخص کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا۔اس دوران ہونے والا مظاہرہ تھانہ میں جب پہنچا تو مقامی پولیس نے خود کو روکنے کے لیے مبینہ طور پر ملزمان کو تھانہ میاں چنوں سے باہر جانے دیا جہاں ہجوم موجود تھا۔مقتول کو گھسیٹ کر قریبی جگہ لے جا کر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش درخت سے لٹکا دی گئی جبکہ پولیس نے مبینہ طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔شہریوں کے جج، جیوری اور جلاد بننے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں، ایک ہجوم نے خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ایک تھانے میں توڑ پھوڑ کی تھی اور اسے آگ لگا دی تھی جب حکام نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں پہلے گرفتار کیے گئے ایک شخص کو حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔