اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اثاثے بحال نہ کیے گئے تو امریکا اپنا سوچ لے : افغان طالبان

کابل ( آن لائن ) افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان کو نائن الیون کے حادثے سے جوڑ رہا ہے جس پر وہ ہمارے 7 ارب ڈالرز کو آدھے نائن الیون متاثرین اور آدھے پیسے افغان ٹرسٹ فنڈ بنانے میں صرف کرنے کا اعلان کر چکا ہے ۔ افغانستان کا نائن الیون حملوں سے کوئی تعلق نہیں ۔ اگر افغانستان کے7 ارب ڈالر کے اثاثے بحال نہ کیے تو امریکا سے متعلق پالیسی پر ہم نظرثانی کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے اثاثوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے جو امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔اگر امریکا نے اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھیں تواپنی پالیسی پر نظر ثانی پر مجبورہوجائیں گے۔واضع رہے کہ افغانستان میں اب طالبان کی حکومت اور وہ سخت تنگی کا شکار ہے کیونکہ ان کے 7 ارب ڈالر کے اثاثے امریکہ نے دبا رکھے ہیں جبکہ طالبان کی اپنی چند پالیسیوں کی وجہ سے لوگ طالبان کی حکومت کو منظور نہیں کر رہے ہیں ۔کچھ نے افغانستان چھوڑ دیا ہے تو کوئی اپنی جان بچانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے ۔ خواتین کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے اور ان کو پردے میں رہنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں ۔