اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ڈی ایم کی اہم سیاسی معاملے پر تردید

لاہور(آن لائن ) خبروں میں رہنے والی پی ڈی ایم نے اپنے سیاسی معاملے کے بارے میں پھیلی ہوئی بات کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کی ملاقات کی تردید کر دی۔پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی خبر کی تردید کی۔اس سے قبل جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی بھی مولانا فضل الرحمان اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی خبر کی تردید کر چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان اورجہانگیر ترین کی ملاقات کی خبر سامنے آئی تھی جس میں ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات پرسوں شام لاہور میں نامعلوم مقام پر ہوئی جو کہ تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ڈرائنگ روم اورآف شور سیاست پریقین نہیں رکھتے، عدم اعتماد تحریک کامیاب بنانے کیلئے ملاقاتیں خفیہ نہیں بلکہ قوم کے سامنے ہوں گے۔