اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,776FansLike
9,994FollowersFollow
567,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ایف آئی کے اہلکار پر فائرنگ کا معاملہ،صحافی محسن بیگ کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

اسلام آباد(آن لائن) صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کا معاملہ،اسلام آباد سے گرفتار صحافی محسن بیگ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایک بار پھر دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیاصحافی کے سوال پر محسن بیگ نے کہا کہ وزیر اعظم جلد ہی یہاں حوالات میں ہو گا آج جہاں میں ہوں


۔پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ ملزم سے ابھی تک واقعے کے دوران استعمال ہونے والا ہتھیار برآمد کرنا ہے اس لیے ملزم کو مزید ریمانڈ کے لئیے پولیس کی تحویل میں دیا جائے ۔جس پر عدالت نے ملزم محسن بیگ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سماعت کے دوران محسن بیگ کا کہنا تھا کہ پولیس کی تحویل میں ان پر تشددکیا جا رہا ہے۔محسن بیگ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی کے اہلکار بغیر وردی کے گرفتاری کے لئیے آئے تھے۔ان کے موکل نے سمجھا کہ چور ڈاکو گھر میں گھس آئے ہیں۔وکیل کا کہنا تھا کہ محسن بیگ کے خلاف آیف آئی آر کی واقعے کے بعد درج کی گئی ۔