اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

روس اور یوکرین مزاکرات کے لیے تیار، اگلے 24 گھنٹے اہم قرار

ماسکو(آن لائن) روس اور یوکرین کے درمیان 5 ویں روز بھی جھڑپیں جاری ، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے دو بڑے شہروں کیف اور کھار کیف میں رات گئے تک دھماکوں کی آوزیں سنی جاتی رہیں ۔ یوکرینی فوج کے مطابق اتوار کا دن اس کے فوجیوں کے لیے مشکل وقت تھا اور روسی افواج تقریباً تمام سمتوں میں گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہیں۔نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین اور روس کے درمیان بات چیت پیر کی صبح بیلاروس کی سرحد کے قریب شروع ہونے والی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے دعوے کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو بتایا کہ اگلے 24 گھنٹے اہم ہیں۔ یوکرین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ روس کے حملے کے آغاز سے اب تک 14 بچوں سمیت 352 شہری مارے جا چکے ہیں۔