اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بھارت میں بھٹہ مزدور کو کروڑوں روپے کا ہیرا مل گیا

ممبئی(آن لائن) بھارتی صوبے مد پردیش کے ایک بھٹہ مزدور کی قسمت رات و رات بدل گئی ،بھارتی میڈیا رپورٹ سے مطابق بھوپال کے شہری کو کرشنا کلیان پور کے علاقے میں واقع ایک پرانی کان سے26 اشاریہ 11 کیرات کا ہیرا ملا جو کہ 1 کروڑ 62 لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔ کلکٹر سنجے کمار مشرا نے بتایا کہ قیمتی پتھر کی نیلامی 3 لاکھ روپے فی کیرٹ سے شروع ہوئی اور 6 لاکھ22 ہزار روپے فی کیرٹ تک چلی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ اتنا بڑا ہیرا طویل عرصے کے بعد ملا ہے۔ حکومتی رائلٹی اور ٹیکس کی کٹوتی کے بعد یہ رقم کان کن کو دی جائے گی ۔ حکام کے مطابق پنہ ضلع میں 12 لاکھ قیراط مالیت کے ہیروں کے ذخائر ہیں۔