اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

یورپی یونین نے روس کے لیے فضائی حدود بندکر دی

واشنگٹن (آن لائن) سی این این کی خبر کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لین نے اتوار کو تصدیق کی کہ یورپی یونین روس کے لیے فضائی حدود بند کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے تمام روسی ملکیتی، روسی رجسٹرڈ اور روسی کنٹرول والے طیاروں پر پابندی لگائی ہے۔ پابندی کے بعد روسی طیارے اب یورپی یونین کے علاقے میں اترنے، ٹیک آف کرنے یا پرواز کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جرمنی، فرانس اور اٹلی سمیت کئی یورپی ممالک نے اتوار تک روسی ایئر لائنز اور ہوائی جہازوں کے لیے اپنی فضائی حدود پہلے ہی بند کر دی تھیں۔