اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عراق میں 103 سالہ شخص کی 37 سالہ خاتون سے شادی

بغداد(آن لائن)عراق میں 103 سالہ شخص کی خود سے 66 سالہ چھوٹی خاتون سے شادی ۔شادی میں دولہے کے پوتوں اور پڑپوتوں نے بھی شرکت کی ۔عرب میڈیا کے مطابق عراق کے جنوبی علاقے کمشنری الدیوانیہ میں 103 سالہ شخص کی شادی خوب دھوم دھام سے گئی جبکہ شادی کی تقریبات کا انتظام دولہے کے پوتوں اور پڑپوتوں نے کیا تھا۔ تفیلات کے مطابق شادی کی تقریبات 5 روز تک جاری رہیں ۔ شادی کے موقع پر پورے گاؤں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا ۔ شادی کی تقریب میں 103 سالہ دولہے کے رشتہ داروں اور گاؤں کے لوگوں نے بھی شرکت کی ۔معمر شخص کے بیٹے عبدالاسلام نے بتایا کہ ان کے والد1919 میں پیدا ہوئے تھے۔ پہلی اہلیہ 1999 میں انتقال کر گئی جس کے بعد ان کی دوسری شادی ہوئی جو کہ باہمی اختلافات کے باعث زیادہ دیر تک چل نہ سکی ۔ بیٹے نے بتایا کہ یہ ان کے والد کی تیسری شادی ہے۔