اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز ،شہباز:پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 2 بھائی وزیر اعظم

پاکستان کی تاریخ میں خاندانی سیاست اتنی ہی پرانی ہے جتنی کہ پاکستان کی تاریخ ۔قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک خدادد میں خاندانی سیاست ایک اہم اکائی کا درجہ اختیار کر چکی ہے ۔ اس حوالے سے ملک کے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر بھی زیادہ تر گنے چنے خاندانوں کے افراد ہی فائز نظر آتے ہیں ۔
مسلم لیگ(ن)نواز
مسلم لیگ (ن) کی بات کی جائے تو نواز شریف 1بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہنے کے علاوہ 3 بار وزارت عظمیٰ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں جبکہ انہی کے چھوٹے بھائی شہباز شریف 3 بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہنے کے بعد اب ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو چکے ہیں ۔شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز موجودہ دور میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کردار نبھا چکے ہیں تو وہیں عثمان بزدار کے استعفٰی کے بعد بطور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے منتخب ہونے کے امکانات بھی روشن نظر آتے ہیں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی کی بات کی جائے تو ذوالفقار علی بھٹو کے بعد ان کی بیٹی بے نظیر بھٹو بھی 2 بار ملک کی وزیر اعظم بنی جبکہ ان کے شوہر آصف زرادری صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ۔
مسلم لیگ(ق)قائد
چوہدری بردارن بھی اس لسٹ میں پیچھے نہیں پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں جبکہ ان کے چچا زاد بھائی پرویز الہی ڈپٹی وزیر اعظم اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو چکے ہیں ۔
مراد علی شاہ خاندان
سندھ کے موجودہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے والد عبداللہ شاہ بھی وزرت اعلیٰ سمبھال چکے ہیں ۔
بلوچستان کا جمالی خاندان
بلوچستان سے منتخب ہونے والے واحد وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے کزن تاج محمد جمالی بھی وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں ۔
بلوچستان کا مینگل خاندان
بلوچستان کے ہی مینگل خاندان کی بھی سیاست میں تاریخ قیام پاکستان کے وقت سے ہی ہے۔سردار عطا اللہ مینگل کو جہاں بلوچستان کا پہلا وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل ہے تو موجود ملکی سیاست میں سرگرم عمل اختر مینگل بھی وزیر اعلیٰ کا عہدہ سمبھال چکے ہیں ۔