اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت میں رمضان کے دوران انتہا پسند ہندؤں کا مسلمانوں پر تشدد

بھارت میں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران مسلمانوں پر زمین تنگ کی جانے لگی ۔سوشل میڈیا پر اس وقت کئی ایسی وڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں بھارتی ریاستوں حیدر آباد، کرناٹک آسام اور بھوپال میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی جارہی ہیں اور کاروبار بند کرائے جا رہیں ۔بھارتی ریاست حیدر آباد میں رام نومی تہوار کے موقع پر ہندؤں کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز گیت گائے گئے ۔گجرات میں رامی نومی تہوار کے دوران مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔گوا میں ایک گرو نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی جو کہ نمازیوں پر تشدد کرنا چاہتے تھے۔اس کے علاوہ رام نومی تہوار کے دوران دیگر ریاستوں میں بھی مساجد میں پتھراؤ کیا گیا اور مسلمان دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انتظامیہ نے ملک میں بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔