اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,111FansLike
9,997FollowersFollow
567,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

یوکرین: روسی فوج کو روکنے کے لیے ڈیم کھول دیا گیا

یوکرینی فوج نے روسی فوجی دستوں کی دارلحکموت کیف کی جانب پیش قدمی کو روکنے کے لیے ڈیم کھول دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق یوکرین کی افواج نے ڈیمیڈیو میں جنگ کے اوائل میں ایک ڈیم کھول دیا تھا، جس سے دریائے ارپن میں سیلاب آ گیا اور اس کے ارد گرد ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی تھی۔ جس کے باعث شمال کی طرف سے روسی فوج کی دارلحکومت کیف کی جانب پیش قدمی رک گئی ۔

گاؤں میں رہنے والے ایک شخص نے کہا ۔کیا ہوتا اگر روسی افواج چھوٹا دریا عبور کرنے میں کامیاب ہو جاتے اور پھر کیف کی طرف جاتے۔

ایک اور شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ کھیتوں میں سے ایک تہائی سے زیادہ پانی بھر گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق تقریباً دو ماہ بعدبھی گاؤں کے لوگ سیلابی حالات سے نمٹ رہے ہیں ، اِدھر اُدھر گھومنے پھرنے کے لیے کشتیوں کا استعمال کر رہے ہیں اور جو بھی خشک زمین بچ گئی تھی اس میں پھل اور سبزیاں لگا رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ 80 ویں دن میں داخل ہو چکی ہے جس میں ابھی تک ہزاروں افراد جان گنوا چکے ہیں ۔