پنجاب میں میں 10 کلو آٹا 490 روپے میں ملے گا، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب میں آٹے کی قیمت میں 16 روپے فی کلو کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام کے لیےدس کلو آٹے کا ریٹ 650 کی بجائے 490 روپے کر رہے ہیں ۔سستا آٹا آج سے پنجاب کے تمام اضلاع میں دستیاب ہو گا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج ڈیڑھ ماہ ہو چکا میرے پاس کوئی کابینہ نہیں ۔اسپیکر نے قائم مقام گورنر کا حلف اٹھانے سےانکار کر دیا ہے۔اب تک میری کا بینہ نہیں بنی لیکن لاکھ رکاوٹیں ڈال لیں مجھے پنجاب کے لیے کام کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں جان بوجھ کر گندم ملک سے باہر بجھوا دی گئی ۔گندم کے لیے خواتین اور بچوں کو لائن میں لگا دیا گیا۔ لاکھ خار دار تاریں بچھائیں میں اپنا کام جاری رکھوں گا۔