اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے متعلق 23صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ منحرف ارکان نے وزیر اعلی کے انتخاب میں مخالف جماعت کے امیدوار کو ووٹ دیا ،مخالف وزیر اعلی کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے سے انحراف ثابت ہوتا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منحرف ارکان کے خلاف ڈیکلئیریشن منظور کی جاتی ہے ۔ان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم ختم کی جاتی ہے ۔ منحرف ارکان کی نشستیں خالی قرار دی جاتی ہیں ۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کے متعلق دو راستے تھے ،پہلا یہ کہ ریفرنس کوآئین کے آرٹیکل 63 اے کی شرائط پوری نہ ہونے پر مسترد کردیا جائے جبکہ دوسرا مخالف امیدوار کو پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے کا سنگین معاملہ تھا ۔تحریر ی فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی ایسا ہی کیا گیا الیکشن کمیشن کی رائے میں مخالف امیدوار کو ووٹ ڈالنا سنگین معاملہ ہے ۔مخالف امیدوار کو ووٹ ڈالنادھوکے کی بدترین شکل ہے ۔

ڈی سیٹ ہونے والوں میں 16 ارکان کا تعلق جہانگیر ترین گروپ سے جبکہ 5 کا تعلق علیم خان گروپ سے ہے۔اس کے علاوہ ڈی سیٹ ہونے والوں میں اسد کھوکھر گروپ بھی شامل ہے۔