اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نمرہ کاظمی کی عمر کا تعین : میڈکل پورٹ عدالت میں جمع

کراچی سے پنجاب میں اپنی مرضی سے شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کا میڈکل مکمل کر لیا گیا۔

پولیس نے نمرہ کاظمی کی عمر کے تعین کے لیے کرائی گئی میڈکل رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ۔

نمرہ کاظمی اور ان کے شوہر نجیب شاہ رخ کے وکیل کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں نمرہ کی عمر 17 سے 18 سال بتائی گئی ہے جو کہ قانون کے مطابق درست ہے اس لیے عدالت کے حکم کے مطابق نمرہ کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے ۔

دوسری جانب نمرہ کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اس لیے بیٹی کو والدین کے حوالے کیا جائے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے نمرہ کا میڈیل ٹیسٹ مکمل ہونے تک اسے شیلٹر ہاؤس میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقہ سعود آباد کی رہائشی 18 سالہ نمرہ20 اپریل کو گھر سے لاپتہ ہوئی تھی ۔ نمرہ نے ڈیرہ غازی خان کے نوجوان نجیب شاہ رخ سے پسند کی شادی کی تھی ۔ نمرہ کی بازیابی کے لیے والدین نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔