ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی ، پہلاون ڈے 8 جون کو کھیلا جائے گا

پاکستان کے ساتھ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کےلیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچی جہاں ٹیم کااستقبال پی سی بی کے عہدےداروں نے کیا۔ بعد ازاں مہمان ٹیم کو خصوصی چارٹر طیارے سے ملتان پہنچایا گیا۔


ویسٹ انڈیز دورے کے دوران 3 ونڈے میچز پر مشتمل سیرز کھیلے گی جوکہ ملتان میں 8 ،10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔


دوسری جانب پاکستان کرکٹ کا ون دے اسکوارڈ بھی ملتان میں موجود ہے۔ ٹیم گزشتہ ملتان پہنچی تھی ۔پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مہمان ٹیم کے ممبران کا ملتان میں استقبال کیا۔


یاد رہے کہ ون ڈے سیریز ابتدائی طور پر راولپنڈی میں شیڈول تھی جسے بعد میں ملتان منتقل کیا گیا۔کرکٹ ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ ملتان کی شدید گرمی دونوں ٹیموں کے لیے ایک کڑا امتحان ثابت ہو گی۔