اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

برٹنی اسپیئر بھی پسوڑی کی مداح

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ برٹنی اسپیئر پر بھی پسوڑی کا جادو چل گیا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا پسوڑی اس وقت پوری دنیا میں شہرت کے جھنڈے گاڑتا جا رہا ہے۔صرف 3 ماہ کے دوران اس گانے کو یوٹیوب پر 176 بار سنا جاچکا ہے۔

برٹنی اسپئیر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک کھلونا کچن کی وڈیو پوسٹ کی جس کے ساتھ پسوڑی گانا چل رہا تھا۔ گلوکارہ نے پوسٹ میں علی سیٹھی اور شے گل کو بھی مینشن کیا۔

برٹنی کی پوسٹ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ گانے کے کمپوزر اور شو کے پروڈیوسر زلفی نے بڑٹنی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ ہمارا میوزک اب ان قوموں کے پاس بھی پہنچ رہا ہے جنہوں نے پہلے کبھی ہمیں سنا نہیں تھا ۔