اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت منظور

لاہورکی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے وزیر اعلیی پنجاب حمزہ شہباز کی ضمانتیں منظور کر لیں ۔

اسپیشل سنٹرل کورٹ کے جج نے ایف آئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتوں میں توثیق کرتے ہوئے 10،10 لاکھ روپے کی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہےجبکہ مچلکے جمع کرانے کے لیے 7 روز کی مہلت بھی دی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور میں اسپیشل سینٹرل جج کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

دوران سماعت وزیر اعظم نے کہا کہ میرا حق ہے کہ میں ضمانت کے لیے اپنا موقف پیش کرو۔ وزیر اعظم نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ یہ وہی کیس ہے جو نیب نے میرے خلاف بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب میرے خلاف سپریم کورٹ بھی گیا۔سپریم کورٹ نے جب نیب سے میرے خلاف کرپشن کے ثبوت مانگے تو نیب وہاں سے دم دبا کر بھاگ گیا۔

ان کاکہنا تھا کہ میرے اوپر رمضان شوگر مل اور آشیانہ ہاوسنگ سکیم کے کیس کیسے بنائے گئے،میرا ان میں کوئی شیئر نہیں اور نہ ہی میں سی ای او ہوں ۔میں نہ تو تنخواہ لیتا ہوں اور نہ ہی شیئر ہولڈر ہوں ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے حق میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے۔نیب کی حراست کے دوران دو بار ایف آئی اے کی ٹیم نے مجھے سے تفتیش کی میں نے کہا کہ میں ایسے جواب نہیں دے سکتا اپنے وکیل سے مشاورت کروں گا۔