اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستانی بولرز جیسی ریورس سوئنگ کہیں نہیں دیکھی ، اسٹیو اسمتھ

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے حا ل ہی میں دورہ پاکستان کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہا کہ جب وہ پاکستان میں کھیل رہے تھے تو بال معمول سے زیادہ سوئنگ ہو رہی تھی ۔

اسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستانی پچوں پر شاہین شاہ آفرید ی اور حسن علی جیسے بولز بہت ساز گار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بولرز کی ریورس سوئنگ کی بدولت وہ کوئی شاندار کھیل کا مظاہرہ نہیں کر پائے ۔

اسٹیو کا کہنا تھا ٹیسٹ میچ کے آغاز پر ہی بال بہت زیادہ سوئنگ ہو رہی تھی ۔جانتا تھا بال جیسے جیسے نرم ہو گی تو ریوورس سوئنگ ہو گی اور ایسا ہوا بھی ۔

اسمتھ نے کہا کہ جب بال سوئنگ ہوتی ہے تو بلے باز کو اپنا پلان تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ پاکستانی پچوں پر کھیلنا ان کے لیے ایک الگ تجربہ تھا۔ پاکستان کےدورہ پر ریورس سوئنگ کا سامنا ان کے لیے ایک الگ تجربہ تھا۔

یاد رہے کہ 24 سال بعد پاکستان کے دورہ پر آئی آسٹریلوی ٹیم نے 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں اور ایک ٹی 20 میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں پاکستان نے فتح سمیٹی تھی ۔