اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,082FansLike
9,980FollowersFollow
562,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایک اور بجٹ آ رہا ہے حکومت440 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گی ،شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت اب ایک نیا بجٹ لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے انہیں 440 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا حکم دیا ہے۔

سینٹ اجلاس میں تحریک انصاف کے سینٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اب نئے ٹیکسز لگانے کی تیاری میں ہے۔ سینٹ اجلاس میں بجٹ پر بحث کی صرف خانہ پوری مکمل کی گئی ۔

شوکت ترین نے کہا کہ حکومت ہمارے دور کے کامیاب پروجیکٹس کو نئے ناموں سے شروع کر کے کریڈیٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ کامیاب جوان ،اور ہیلتھ کارڈ ان کے دور کے مثالی پروجیکٹ تھے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ان کے دور میں لوڈ شیڈنگ صفر ہو چکی تھی ۔ حماد اظہر نے دن رات کوشش کر کے بجلی کے نظام کو موثر بنایا انہوں نے آتے ہی ملک کو لوڈ شیڈنگ کی تاریکیوں میں دھکیل دیا۔