اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے ملزم کولاہور ہائی کورٹ نے سزا سنا دی

لاہور ہائی کورٹ نےمقامی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کو جیل بھیج دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے شوہر غلام حسین کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے مقامی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم سنا دیا۔

سرکاری وکیل نے سماعت کے دوران ملزم کی درخواست پر مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم کا جرم سیشن کورٹ میں ثابت ہو چکا ہے۔عدالت پہلے ہی ملزم کو 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا چکی ہے۔ملزم اپنا جرم بھی عدالت کے سامنے قبول کر چکا ہے۔