اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جے یو آئی (ف) نے ”زرداری بھگاؤ ،سندھ بچاؤ “تحریک کا آغاز کر دیا

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری کے بعد جے یو آئی (ف) نے بلدیاتی انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد سومرو نے کہا کہ میرے گھر کے 14 ووٹ ہی ووٹر لسٹوں میں موجود نہیں تھے۔ہمارے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کے خلاف کل دہشتگردی کے2مقدمات بنائے گئے ۔ جب تصادم ہو رہا تھا رینجرز کہاں تھی ۔

ان کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان تمام صورتحال سے آگاہ ہیں ۔ ہم سندھ میں ”زرداری بھگاؤ ،سندھ بچاؤ “ تحریک کا آغاز کر رہے ہیں ۔

راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا لیکن ہماری ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی جارہی ۔ہمیں انصاف کون دے گا۔ اس لیے ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں ۔